ایک نیوز:بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف آپریشن جاری، بجلی چوروں کو 29 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں73 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔
ذرائع کےمطابق مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 34 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،ڈی جی خان سے 2 بجلی چور وں کوگرفتار کرلیاگیا۔ بجلی چوروں کو 29 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 34 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے گئے، ریجن کے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف بھی آپریشن کیاگیا، رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں11 لاکھ 60 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2ٹیوب ویل ڈیفالٹرز کی بجلی منقطع کی گئی، کنکشنز منقطع ہونے پر نادہندہ کاشتکاروں نے واجبات ادا کرکے بجلی بحال کروائی۔
بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف آپریشن جاری
Feb 16, 2024 | 16:27 PM