پشاور:گیس لیکج دھماکا،بچےسمیت3افرادجاں بحق،4زخمی

پشاور:گیس لیکج دھماکا،بچےسمیت3افرادجاں بحق،4زخمی
کیپشن: Peshawar: Gas leakage explosion, 3 people including children died, 4 injured

ایک نیوز:پشاور میں گیس لیکج دھماکاہونےسےبچےسمیت3افرادجاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گیس لیکج دھماکاہونے سےمکان کی چھت منہدم ہوگئی،جس کےنتیجےمیں 7افرادملبےتلےدب گئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےملبے کے نیچے سے ایک خاتون،بچےسمیت ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے،جاں بحق ہونےوالوں کی تعدادتین ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق چارزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔