ڈالرکی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک میں ڈالرمعمولی سستاہوگیا
کیپشن: The dollar has depreciated marginally in the interbank market

ایک نیوز: ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالر2پیسےسستا،279روپے38پیسےسےکم ہو کر 279روپے36پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ   ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پرمارکیٹ 1147 پوائنٹس کی کمی سے 59 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔77 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 238 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 91 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,173 جبکہ کم ترین سطح 59,739 پوائنٹس رہی۔