ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کیاگیا۔
سینئر مرکزی رہنما سلمان اکرام راجہ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر اوآفس آنے تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی۔ فارم 45 کے مطابق جو نتائج آنے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ 8فروری کی رات ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی۔ 8فروری کو جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا ۔
ریانہ ڈار کاکہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا میں ایک گھریلو خاتون تھی۔خواجہ آصف نے مجھ پر جو ظلم کراے میں اس کے ظلم کے خلاف ڈٹ گئی۔میں ایک اکیلی ماں اس ظلم کے خلاف باہر نکلی خوف کے بت توڑ دیے۔سیالکوٹ کے لوگوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا ۔سب ووٹ عمران خان کا تھا سب نے ساتھ دیا۔میں نے کہا سیاست کریں ظلم نہ کریں۔میں پوچھتی ہوں جب میرا سیاست سے تعلق نہیں تھا تو مجھ پر اتنا ظلم کیوں کیا گیا۔
راؤف حسن کاکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں الیکشن میں دھاندلی کی مثال بنا دی ہے۔دو ہزار جوبیس ملک کے لئے خوشحال ہے کیونکہ اس سال الیکشن کراوئے گئے ۔ یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فارم 45 کے مطابق جو آزاد امید وار جیتے تھے وہ فارم 47 میں ہارے ہوئے ہیں۔ نیشنل اور صوبائی اسمبلی میں جو ووٹ پول کئے گئے ان میں بہت بڑا فرق ہے۔