ایک نیوز:استحکام پاکستان پارٹی کے رہما عون چودھری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشت گردی پھیلارہے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہما عون چودھری کا پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعہ جمعہ 4 دن سے آپ نام نہاد لیڈر بنے ہیں آپ کا لیڈر توشہ خانہ کی چوری، 9 مئی کی دہشت گردی میں ملوث ہے ،میں سب جانتا ہوں مجھے مجبور نہ کریں میں اپنا منہ کھولوں میں نے دن رات آپ کی پارٹی کے لیے کام کیا ۔
عون چودھر ی کاکہنا تھا کہ ہم اس ملک سے کسی کو ایسے نہیں کھیلنے دیں گے آپ وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں سیاست کریں یا اس شعبے کی عزت رکھیں، میں وکلا برادری کی بہت عزت کرتا ہوں۔ایسا ماحول بنایا جا رہا کہ ظلم کہیں اور ہو رہا اور مظلوم کوئی اور ہے، میں این اے 128 سے الحمداللہ کامیاب ہوا اور میرا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ،میں فارم 47 پر جیتنے والا امیدوار ڈکلیرہوتا ہوں ، سلمان اکرم کی جانب سے عدالت سے سٹے لے لیا گیا، سٹے خارج ہوا تو راجہ صاحب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری کامزیدکہناتھاکہ سلمان اکرم ہائی کورٹ سے میرا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن واپس کرواتے ہیں ،ان کو ایکسٹرا پروٹوکول دیا جاتا ہے جو فضاانہوں نے قائم کر دی ہے ،ہمارے فارم 45 غلط ہیں ان کے ٹھیک ہیں، انہوں نے ای سی پی کی ایک جعلی ویب سائٹ بنا رکھی ہے، چوہدری سالک کا بھی فیک ٹویٹر اکاوئنٹ بنا کر پراپیگنڈا کیا گیا۔
پی ٹی آئی والے ڈیجیٹل دہشت گردی پھلارہے ہیں،عون چودھری
Feb 16, 2024 | 13:05 PM