ایک نیوز:وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نےسائفرکیس کافیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
شاہ محمودنےاستدعاکی کےآفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے ۔ اپیل سید علی بخاری ، سلمان صفدر اور تیمور ملک کے ذریعے دائر کی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے30 جنوری کو سائفر کیس کی سزا سنائی تھی ،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی گئی تھی، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔