کل جےیوآئی اورپی ٹی آئی کاملاپ ہوا،بڑی سیاسی تبدیلی تھی،فیصل کریم 

کل جےیوآئی اورپی ٹی آئی کاملاپ ہوا،بڑی سیاسی تبدیلی تھی،فیصل کریم 
کیپشن: Yesterday JUI and PTI came to an end, there was a big political change, Faisal KarimYesterday JUI and PTI came to an end, there was a big political change, Faisal Karim

ایک نیوز:رہنماپیپلزپارٹی نےکہاہےکہ کل جےیوآئی اورپی ٹی آئی کاملاپ ہوا،یہ بڑی سیاسی تبدیلی تھی،دیکھنا ہے جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی کے ورکرز کیا کریں گے؟مولانا اب سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے سے ہار گئے ہیں، مولانا  کے بقول ان کا مینڈیٹ چوری ہوگیا،تحریک عدم اعتماد کا زیادہ فائدہ تو  فضل الرحمان کو ہوا، مزے لوٹنے کے بعد مولانا  کو خیال آیا کہ کیا ہوا تھا،فضل الرحمان بتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا۔
رہنماپیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ مولانا آ نہیں رہا،مولانا جا رہا ہے،مولانا اب سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت میں فضل الرحمان کی پارٹی کو 4اہم وزارتیں ملیں،آپ الیکشن ہارے اور بندوق اٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، دیکھنا ہے جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی کے ورکرز کیا کریں گے؟
فیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ کل جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہوا،یہ بڑی سیاسی تبدیلی تھی،بہت اچھی بات ہے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں،پی ٹی آئی کے سی ایم کے امیدوار کا بیان ہے کہ ہمارے لوگوں کو زبردستی فضل الرحمان کے پاس لے کر جارہے ہیں ،مولانا  الیکشن کے پی میں ہارے ہیں اور چیخ سندھ سے رہے ہیں۔
پی پی رہنماکامزیدکہناتھاکہ فضل الرحمان کے امیدوار ایک لاکھ ووٹ سے ہارے ہیں اور چاہتے ہیں ،غیبی مدد سے الیکشن جیت جائیں مولانا کہتے ہیں اسلحہ اٹھائیں گے ،فضل الرحمان صرف ایک الیکشن کے لیے بندوق اٹھائیں گے؟پیمرا سے درخواست ہے کہ پابندی ہٹائے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈی چوک کے مولانا کیخلاف کلپ دکھائیں۔
فیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکا 9 مئی کے واقعات ملوث لوگ ملک دشمنی میں ملوث ہیں اگر کوئی 9 مئی میں ملوث افراد وزیر اعظم کے امیدوار ہیں تو گناہ معاف ہوجائیں گے؟ ریاست ہمیں بتائے کہ کیا 9 مئی کےقصور معاف ہوگئے ہیں، پی پی نے ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ن لیگ کے ساتھ ہیں۔