سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
کیپشن: The government's crackdown on smuggling continues

 ایک نیوز:سمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ستمبر2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں سمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
 اعدادوشمار کے مطابق5جنوری سے11فروری تک ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کئے جانے والی سمگل شدہ اشیامیں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں ۔
اعدادوشمارکےمطابق ملک بھر سے کل36.33 میٹرک ٹن کھاد34.51 میٹرک ٹن چینی،2907 سگریٹ سٹاکس،126 کپڑے کے تھان اور 0.006 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ۔
ملتان سے 36.33 میٹرک ٹن کھاد،24 سگریٹ سٹاکس اور7 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے ،کراچی سے 375 سگریٹ سٹاکس اور93 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے۔ 

متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے0.272 میٹرک ٹن چینی جبکہ کوئٹہ سے34.24 میٹرک ٹن چینی، 2508 سگریٹ سٹاکس اور 26 کپڑے کے تھان برآمد کئے ،سمگلنگ کےخلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں 9458.4 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3007.96 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے220030 سگریٹ سٹاکس، 23904 کپڑے کے تھان اور2.951 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے سمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔