لاہورمیں موسیقاروں اورگلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کی تقریب کاانعقاد

موسیقاروں ارورگلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کی تقریب
کیپشن: Royalty check distribution ceremony to musicians and singers

ایک نیوز:لاہور میں ملک کے نامور موسیقاروں اور گلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق تقریب میں معروف شوبز ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے ۔
 گلوکاررفاقت علی خان،انوررفیع ،حمیرا چنا اور نشو بیگم سمیت شوبز کے جگمگاتے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کی رونق بڑھادی۔
تقریب میں گلوکار شوکت علی، استاد امانت علی، گلوکارہ ناہید اختر، موسیقار بخشی وزیر، استاد طافو، موسیقار وجاہت عطرے اور ایم اشرف کے ورثا کو رائلٹی چیک دئیے گئے ۔