ویب ڈیسک:امریکی ریاست میزوری میں نامعلوم افرادکی ریلی پرفائرنگ سےایک شخص ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سپرباول کی جیت کےجشن میں نکالی گئی ریلی پرفائرنگ ہوئی،فائرنگ کے بعد شرکا میں خوف وہراس پھیل گیا، شرکا نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونین سٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ان افراد سے تفتیش کررہی ہے، ابھی تک اصل ملزمان کی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔