شوکت ترین کی گرفتاری پر بڑی پیشرفت 

Feb 16, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔  ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔شوکت ترین کی لیک آڈیو پر انکے خلاف مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں