لیگی رہنماؤں نے اسحاق ڈار کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا 

لیگی رہنماؤں نے اسحاق ڈار کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا 
کیپشن: League leaders demanded the removal of Ishaq Dar

ایک نیوز :پٹرول کی قیمت میں اضافے اور منی بجٹ پیش کرنے کے بعد ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے پر پھٹ پڑے ۔انہوں نے اسحاق ڈار کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں پر ن لیگی رہنما ناراض ہوگئے ۔لیگی رہنما ؤں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ،وزیرخزانہ عوام کو ریلیف دینےمیں ناکام رہے انہیں  وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔لیگی قیادت نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اکیلے پٹرول اور منی بجٹ کا ملبہ کیوں اٹھائے ؟

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے حکومت نے پٹرول 22روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول 22.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20 روپے، مٹی کا تیل 12.90 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20 روپے اضافے کے ساتھ 249.80 روپے سے بڑھا کر 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر ہوگئی۔جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید ہورہی ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فنانس بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس میں لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 ایوان میں پیش کردیا۔

اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جب کہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔

فنانس بل میں مشروبات کی پرچون قیمت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد تجویز کی گئی ہے جب کہ مختلف اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے۔