اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکوچار وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174رنز کا ہدف 
کیپشن: Karachi Kings set Islamabad United a target of 174 runs to win

ایک نیوز :پی ایس ایل PSL8کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکوچار وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نےکراچی کنگزکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 173رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے174رنزکا ہدف 18.2اوور میں حاصل کیا۔کولن منرو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58رنز اسکور کیے،اعظم خان  نے 44،وین ڈرڈوس نے 31رنز اسکور کیے۔موسیٰ خان ،محمد عامر نے 2،2،عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

کراچی کنگز کے حیدرعلی 59رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،میتھیوویڈ 18اور جیمزوینس نے 4رنز بنائے،عرفان خان 19اور جیمزفلرنے12رنز بنائے،شعیب ملک 18اوراینڈریو ٹائی نے ایک رن بنایا۔شرجیل خان 34اورکپتان عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے،رومان رئیس ،محمد وسیم اور ٹام کرن کی 2،2وکٹیں،فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ناکامی ہوئی تھی، پشاور زلمی نے 2 رنز سے فتح پائی تھی، میزبان ٹیم آج نیشنل سٹیڈیم میں پہلی فتح کی کوشش کرے گی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ: حسن نواز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، رسی وان ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان ، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس

کراچی کنگز: جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ ، عماد وسیم (کپتان)، عرفان نیازی، جیمز فلر، اینڈریو ٹائی، موسیٰ خان، محمد عامر