راولپنڈی میں تیندوے کا شہریوں پر حملہ

راولپنڈی میں تیندوے کا شہریوں پر حملہ
کیپشن: Leopard attack on citizens in Rawalpindi

ایک نیوز :اسلام آباد میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیندوے کے حملے میں کم از چار افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق  ریسکیو 1122 راولپنڈی کے ترجمان عثمان گجر کے مطابق ریسکیو کی ٹیم کو ڈی ایچ اے سیکٹر ٹو کے ایک گھر میں تیندوا گھسنے کی اطلاع ملی تھی۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہماری ٹیم موقعے پر ہہنچ گئی جس کے بعد راولپنڈی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع کر دی گئی۔
عثمان گجر کے مطابق تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔اس وقت جنگلی حیات کے محکمے کے اہلکاروں کا انتظار ہو رہا ہے کیونکہ تیندوے کو وہی پکڑ سکتے ہیں۔

8گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آخر کاراوائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو گرفتار کر ہی لیا۔ ورلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کو پکڑ کر روانہ ہوگی۔تیندوے نے چار افراد کو زخمی بھی کیا ہے۔