ایک نیوز: اداکار منیب بٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کےمعاملے پر ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ فائق علی جاگیرانی کا کہنا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔ایف آئی اے میں منیب بٹ کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے لیکن ایف آئی اے منیب بٹ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے۔