پاکستان سری لنکا بننے جا رہا تھااس لیے منی بجٹ پیش کر نا پڑا:طلال چوہدری

 پاکستان سری لنکا بننے جا رہا تھااس لیے منی بجٹ پیش کر نا پڑا:طلال چوہدری

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا بننے جا رہا تھا جس کی وجہ سے منی بجٹ پیش کر نا پڑا۔ 

رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک دفعہ پھر منی بجٹ پیش کرنا پڑا۔آپ کو پتہ چلنا چاہیے کہ پاکستان میں ہونے والی مہنگائی کا سبب کون ہے۔ پاکستان سری لنکا بننے جا رہا تھا جس کی وجہ سے بجٹ پیش کیا۔ہم بھی عمران خان کی طرح پیٹرول سستا کر سکتے تھے لیکن کوئی فیصلہ بھی اپنی حکومت کو قائم رکھنے کے لیے نہیں کیا گیا ہے۔ سب فیصلے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں 

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس چوائس نہیں تھی مجبوری تھی ۔نواز شریف اور عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا موازنہ کریں ۔نواز شریف کے معاہدے سے چینی ، آٹا اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا ۔آئی ایم ایف کے معائدے ہے عمل نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا۔عمران خان کےآئی ایم ایف کے  ساتھ کیف گیا معاہد ہمارے گلے پڑا ہے۔نواز شریف کا حکم ہے اور ہماری تاریخ ہے پاکستان کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی ۔