17 پاکستانی کھلاڑیوں کوسنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

Feb 16, 2023 | 16:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سترہ کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری سے تیس جون تک ہوگا۔اے کیٹیگری کے بدر منیر اور مطیع اللہ کو ماہانہ 20ہزار اعزازیہ ملے گا۔بی کیٹیگری میں نثار علی۔معین اسلم۔محسن خان اور فیصل محمود کو 17ہزار ملیں گے۔سی کیٹیگری کے گیارہ کرکٹرز کو ماہانہ 15ہزار ادا کیے جائیں گے۔

ترجمان بلائند کرکٹ کونسل کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی پرفارمنس کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کوویزے تو نہیں دیے لیکن ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے چوتھے ٹی 20 بلائنڈ  کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی۔  پاکستان آئندہ سال نومبر میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں بھارت میں منعقدہ تیسرے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سیاسی بنیادوں پر بھارت کیجانب  سے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جلاس میں بھارت کے اقدام کیخلاف قرار داد بھی منظورکی گئی۔ اجلاس میں چوتھے بلائنڈ ورلڈ کپ 18نومبر 2024سے پاکستان میں منعقد کروانے کی منظوری دی گئی جبکہ  سید سلطان شاہ کو دوبارہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر بھی منتخب کیا گیا

مزیدخبریں