پھول نگر: نومولو بچے کو زندہ درگور کرتی خواتین گرفتار

پھول نگر: نومولو بچے کو زندہ درگور کرتی خواتین گرفتار

ایک نیوز: پھول نگر کے محلہ نواب ٹاون  میں دو خواتین نومولود بچے کو زندہ درگور کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق پھول نگر کےتھانہ سٹی  کی حدود محلہ نواب ٹاون میں نومولود بچے کو قبرستان میں زندہ درگور کرتے دو خواتین دھر لی گئی ۔عورتیں بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر محلہ نواب ٹاون کے قبرستان لائیں اور زمین میں گڑھا کھود کر بچے کو دفنانے لگی تھیں کہ اسی دوران محلے کی ایک عورت نے چھت سے اس مکروہ کام کو دیکھ کر شور مچا دیا جس کی اطلاع پاتے ہی تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں عورتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

خواتین کے قبضہ سے چُھری بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ہونے والی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ان کا نہیں بچے کو زندہ دفن کرنے کے لئے انہوں چند سو روپے لئے ہیں جبکہ دوسری جانب بچے کو زندہ برآمد کرکے رورل ہیلتھ سیٹر پھول نگر منتقل کر دیا گیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جاری ہیں۔