ایک نیوز: چوبارہ کے رہائشی خاندان پر راولپنڈی میں قیامت ٹوٹ پڑی ,گھر میں دوران ناشتہ سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ھوگئے
رپورٹ کے مطابق چوبارہ کی فیملی پر روالپنڈی میں قیامت ٹوٹ پڑی جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد میاں بیوی اور ان کا بارہ سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیاہے۔ متاثرہ فیملی کا تعلق چوںارہ وارڈ نمبر 1 سے تھا جو روالپنڈی کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔گھر میں آگ لگنے کا واقعہ راولپنڈی میں گھریلو سلنڈر، فریزر اور بیٹری پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔محمد حسیب ، عظمیٰ منظور کے بعد ان کے شوہر فوجی محمد شہباز بھی انتقال کر گئے ۔زخمیوں میں عطاء اللہ، مغیظ شہباز ،توصیف شہباز شامل ہیں۔زخمیوں میں رابعہ عطاء اور علی ظفر بھی شامل ہیں۔زخمی رابعہ عطاء کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ راولپنڈی میں بڑے حادثے پر تحصیل چوبارہ کی فضاء سوگوار ہے۔ شہریوں کی کثیر تعداد متاثرہ فیملی کے گھر پہنچ گئی غم سے ہر آنکھ اشک بار ہے۔