خانپور: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 طالبعلم جاں بحق

خانپور: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 طالبعلم جاں بحق

 ایک نیوز: خانپور میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر 5 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق   تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے آںے والے حادثہ میں ایک شخص  شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے ایل پی روڈ پر سردار گڑھ کے نزدیک پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 5 سے 8 سال تک ہیں۔جاں بحق ہونے والے طلباء سردار گڑھ ہائی سکول میں زیر تعلیم تھے۔طلباء موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھٹی کے وقت گھر جا رہے تھے کہ حادثہ ہو گیا ۔

واضح رہے کہ دنیاپور میں کہروڑپکا چوک میں دھند کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار کیری ڈبہ کار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرایا تھا۔ کہروڑپکا چوک دنیاپور میں ڈرائیور کی جلد بازی بڑے حادثے کا سبب بن گئی تھی۔شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھی۔  اطلاعات کے مطابق 1 بچہ جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر سکولوں کے طلباء و طالبات ہیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تھا۔