بھارت میں دو مال بردار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر

Feb 16, 2023 | 15:19 PM

ایک نیوز : بھارت کی ریاست تر پردیش کے علاقے سلطان پور میں دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ نصف درجن ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔  اس حادثے کی وجہ سے  بین الریاستی تقریباً 15 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناردرن ریلوے کا کہنا ہےکہ سلطان پور جنکشن کے جنوبی کیبن کے قریب حادثہ صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔، لکھنؤ-وارانسی اور ایودھیا الہ آباد (پریاگ راج) ریلوے ٹریک پر صبح سے ہی رکاوٹ ہے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور  مال گاڑیوں کو پٹری سے ہٹا کر راستہ خالی کردیا گیا ہے۔

ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے کہا آج صبح تقریباً 5.30 بجے لکھنؤ ڈویژن کے سلطان پور اسٹیشن کے قریب دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی کی طرف جانے والی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حادثے کی وجہ سے 22418 وارانسی مہامنا ایکسپریس، 19313 اندور-پٹنہ ایکسپریس، 13240 کوٹہ پٹنہ ایکسپریس، 13414 فرکا ایکسپریس، 22183 ساکیت سپرفاسٹ ایکسپریس، 12238 بیگم پورہ ایکسپریس اور 19669 ایکسپریس کا رخ موڑ دیا گیا۔ جبکہ 20401 لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل، 04381 ​​ایودھیا کینٹ ایکسپریس اسپیشل، 14234 سوریو ایکسپریس اور 20402 وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں