نگراں وزیر اعلی پنجاب نے پی کے ایل آئی کا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا

Feb 16, 2023 | 15:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی کے ایل آئی کا بورڈ آف گورنرز ایک مرتبہ پھر تحلیل کر دیا گیاہے جس کے بعد  نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پی کے ایل آئی کا نیا بورڈ آف گورنرزتشکیل دے دیا  ہے۔ وزیراعلی پنجاب نئے بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے 

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو دوبارہ بورڈ آف گورنر کا چئیرمین لگا دیا ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی بھی ممبر منتخب ہوئے ہیں ، سابق چیف سیکرٹری زاہد سعید ، معروف کالم نگار مجیب الرحمان شامی بھی ممبر ہوں گے ۔ ڈاکٹر معصومہ سعید، سماجی رہنما فواد مختار اور جاوید اقبال شامل  ہیں ۔  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیتلھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، سیکرٹری خزانہ  سیکرٹری پی اینڈ  ڈی ، ڈین پی کے ایل آئی اور ڈائریکٹر پی کی ایل ائی شامل ہیں ۔سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا قائم کردہ بورڈ آف گورنر تحلیل کیا تھا اب چودھری پرویز الہی کے بورڈ آف گورنر کو   نگراں وزیر اعلی پنجاب نے تحلیل کر کے نیا بورڈ تشکیل دے دیا۔  بورڈ ہسپتال کے مالی او انتطامی معاملات چلائے گا۔

مزیدخبریں