ایک نیوز: امریکی ڈالر نے پسپائی اختیار کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 264روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 265 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 507 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 326 پوائنٹس پر بند ہوا تھا