مری ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل، فیصلہ عدالت میں چیلنج

Feb 16, 2023 | 13:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  مری کو  گزشتہ روز نگران حکومت کی جانب سے مری کوضلع بنانے کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے فیصلہ عدالت میں چیلینج   کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  مری نگراں حکومت کی جانب سے گزشتہ روز مری کو ضلع بنانے کا نوٹیفیکیشن ایلیکشن تک معطل کیا گیا تھا ۔جس کے بعد آج صبح مری کے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی ، لتاسب کی وساطت سے تحریک انصاف نے پنڈی ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی کر دی ہے اور گزشتہ روز نگران حکومت و گورنر کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفیکشن نگراں حکومت کے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے اور یہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے اس رٹ کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے گجرات ڈویژن اور نئے چار اضلاع سمیت نئی چار تحصیلوں کو بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے منظور شدہ گجرات کی ڈویژن سمیت تمام نئے اضلاع کو معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے معطلی کا ڈرافٹ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نگران کیبنٹ میٹنگ میں گجرات ڈویژن، ضلع مری، تلہ گنگ اور وزیر آباد سمیت تمام نئی تحصیلوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں