ایک نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور کراچی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عون چوہدری نے ملک میں کھیل و سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عون چودھری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی تصدیق کی گئی۔
پیپلز پارٹی نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری کی زرداری ہاؤس میں ملاقات@BBhuttoZardari pic.twitter.com/ZFRdZQhfcn
— PPP (@MediaCellPPP) February 15, 2023
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جیتے ہوئے امیدواروں کا نوٹی فکیشن فی الفور جاری کرے۔کراچی میں مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اگر بلدیاتی الیکشن کے اگلے انتخابی عمل میں تاخیر ہوئی تو پاکستان پیپلزپارٹی احتجاج کا حق رکھتی ہے
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم کی زرداری ہاؤس میں ملاقات@BBhuttoZardari pic.twitter.com/0jyPduk5OS
— PPP (@MediaCellPPP) February 16, 2023