مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا، اندرونی کہانی

مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

ایک نیوز:  وزیراعظم شہباز شریف کو بڑا دھچکا، چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خود کو حکومت سے الگ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے  جس میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا  ہے کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ لیکن اب  مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے کر پارٹی میں اندرونی اختلافات کی تصدیق کردی ہے۔

یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز  کا کہنا تھا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت  کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔