امتحانات میں نقل کرنے والے ہوشیار، لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ

Feb 16, 2023 | 12:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل روکنے کے لیے سخت اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے امتحانی سنٹرز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد لاہور بورڈ نے تمام سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کیمروں کی مدد سے طلبا اور سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سی سی ٹی وی کی مدد سے نقل کرنے والے طلبا کو پکڑا جائے گا ،طلبا کی مدد کرنے والے سٹاف کو بھی سی سی ٹی وی کی مدد سے نشاندہی ہوگی۔امتحان شروع ہونے سے قبل بھی تمام ریکارڈنگ کی جائے گی۔

واضح رہے ک پنجاب بورڈز کمیٹی آف چئیرمین نے مبینہ طور پر صوبے بھر کے سکولوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ  پارٹ II کے امتحانات 3 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ  پارٹ I کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ لاہور میں پی بی سی سی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں میٹرک  کے امتحانات کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق کی گئی تھی۔ میٹنگ میں پی بی سی سی نے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات کے لیے فیس اور درخواست فارم کے نظرثانی شدہ شیڈول کی بھی منظوری دی تھی۔فیصلے کے مطابق 20سے 25 جنوری تک صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز مقررہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کیے گئے۔ طلبہ سے 26 جنوری سے 6 فروری تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع  کیے  گئے۔

مزیدخبریں