یورپی یونین میں 2035 تک صرف الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی

European Parliament on Tuesday formally approved a law to effectively ban the sale of new petrol and diesel cars
کیپشن: European Parliament on Tuesday formally approved a law to effectively ban the sale of new petrol and diesel cars
سورس: google

ایک نیوز : ای یو پارلیمنٹ نے سن 2035 تک کاربن خارج کرنے والی تمام نئی پٹرول اور ڈیزل کاروں کی فروخت پر پابندی کی منظوری  دیدی۔

 سٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ میں اس قانون کے تحت یورپی بلاک کی سڑکوں پر بارہ سالوں بعد صرف ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کی ہی اجازت ہوگی۔ کلائمیٹ نیوٹریلیٹی یا ماحولیاتی غیرجانبداری کی جانب لیے گئے اس قدم کو ہر جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

یورپی ایوان نمائندگان کی اکثریت، جس میں سوشل ڈیموکریٹ، ماحول دوست گرینز، اور لبرلز شامل ہیں، نے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی توانائی پر چلنے والی گاڑیوں کے مکمل خاتمے کی بات کی تھی۔ لبرل رکن پارلیمنٹ یان ہوئیتیما نے کہا کہ منڈیوں میں بیٹریوں والی یا پھر ہائیڈروجن توانائی پر چلنے والی برقی گاڑیاں حاوی ہونی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہدایت ہے کہ گاڑیوں کی صنعت ابھی سے تنظیم نو اور اور نئے قواعد کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر لے۔ اس طرح ماحول کا تحفظ کیا جائے گا اور فوسل فیول سپلائی کرنے والوں پر انحصار کم ہوجائے گا۔

ای یو میں صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی ہوں گی؟
گاڑیاں چلانے والے افراد کے لیے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کرنے کے مزید فوائد ہیں۔  ممکنہ طورپر ماحول دوست گاڑیوں کی قیمت کم ہوتی جائے گی، جو کہ آج بھی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں کم ہی ہے۔

 یادرہے  بہت سے کنزرویٹو ایم ای پیزکا جرمنی سے تعلق ہے، جہاں سب سے بڑی کار انڈسٹری موجود ہے، نے تنقید کی ہے  کہ یورپی قانون ماحول کو نقصان پہنچانے والے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر مؤثر طریقے سے پابندی تو لگا دے گا، لیکن الیکٹرک گاڑیوں کے متبادل، جیسے مصنوعی اور دیگر شفاف توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار کو ناممکن بنا دے گا۔

کیا آٹو انڈسٹری میں ملازمتیں کم ہوجائیں گی؟
یورپی یونین کے کمشنر برائے ماحولیاتی تحفظ فرانز ٹِمر مانز نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ میں کہا کہ دنیا بھر میں کار انڈسٹری کو الیکٹرو موبیلیٹی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا، "صنعتی انقلاب برپا ہو رہا ہے چاہے ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں۔ ہم اس میں سب سے آگے رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، یا پھر ہم صرف ایک طرف کھڑے ہو کر دنیا کے دوسرے خطوں کو اس کی مینوفیکچرنگ کرتے دیکھ سکتے ہیں۔