ایک نیوز: اسلام آباد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمےکا معاملہ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔شوکت ترین کی لیک آڈیو پر انکے خلاف مقدمہ درج ہے۔