ترکیہ زلزلہ: پاک آرمی کا امدادی مشن جاری،8 افراد کو زندہ نکال لیا

ترکیہ زلزلہ: پاک آرمی کا امدادی مشن جاری،8 افراد کو زندہ نکال لیا

ایک نیوز: پاکستان آرمی کی اربن اور سرچ ٹیموں کا ترکیہ میں امدادی مشن جاری  جا ری ہے جس میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے  2 سائٹس کو  مکمل طور پر کلئیر کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں کا 91 جگہوں پرسرچ آپریشن جبکہ 39 جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک کی امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے   2 سائٹس کو  مکمل طور پر کلئیر کر لیا ہے۔ اس دوران 8 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138 لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے اور این ایل سی کی مشترکہ کوششوں سے امدادی سامان کی مزید کھیپ کو ترکیہ اور شام کے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے تسلسل سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ترکیہ کی عوام پاک افواج کی امدادی ٹیموں کی شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ   ترکیہ زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے۔پاکستان ائیر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلباء کو واپس پاکستان لایا گیا۔  ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ائیر فورس کا شکریہ ادا کیا۔  اس کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ایم اے اور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیار ہیں۔