سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 500 کروڑ کے کلب میں شامل

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 500 کروڑ کے کلب میں شامل
کیپشن: Superstar Shah Rukh Khan's film 'Pathan' has entered the 500 crore club(file photo)

ایک نیوز: شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کامیابیوں کی منازل طے کرتی جارہی ہے۔ تازہ بزنس رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی فلم 500 کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم 'پٹھان' زبردست کمائی کر رہی ہے اور اس نے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ عالم یہ ہے کہ 22 دن بعد بھی تمام تنازعات کے درمیان ریلیز ہونے والی کنگ خان کی کم بیک فلم کا کریز شائقین میں برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' کا کلیکشن بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

'پٹھان' نے ریلیز کے پہلے ہی دن 55 کروڑ روپے کمائے تھے۔ تب سے 'پٹھان' باکس آفس پر جلوہ افروز بنی ہوئی ہے اور زبردست کمائی کر رہی ہے۔ دریں اثنا، 'پٹھان' کی 22ویں دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق 'پٹھان' نے ریلیز کے 22ویں دن 3.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اسی کے ساتھ فلم کا کل کلیکشن 502.35 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یعنی فلم نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم 'پٹھان' نے دنگل، کے جی ایف چیپٹر 2، دی کشمیر فائلز اور دیگر کئی فلموں کے لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈز کو توڑ دیا ہے۔ گھریلو باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم اب نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 500 کروڑ کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، فلم دنیا بھر میں 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پادوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم یش راج بینر کے اسپائی یونیورس کا شاہکار ہے۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 500 کروڑ کے کلب میں شامل

History

Close |

Clear History