انٹرپول اور حکومت کی مشترکہ کارروائی، مبینہ قاتل گرفتار

 انٹرپول اور حکومت کی مشترکہ کارروائی، مبینہ قاتل گرفتار

ایک نیوز: ایف ائی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نےکارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3ملزمان کو  بیرون ملک سے گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  ایف ائی اے این سی بی انٹرپول نے عمان اور یو اے ای سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم علی حسنین اور محمد یونس گجرانوالہ پولیس جبکہ ملزم محمد وحید نیاز وہاڑی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمات درج تھے۔متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کے خلاف نوٹس جاری کئے تھے۔جس کے بعد ملزم کولاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پولیس ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای اور انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دے دی ہوئی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول ڈیٹا تک رسائی سے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دینے کےلیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔