سسرالیوں پر فائرنگ، سالے کا قاتل بہنوئی 4 ماہ بعد گرفتار

Feb 16, 2023 | 11:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گوجرہ میں چار ماہ قبل قتل ہونے والے 17 سالہ لڑکے  کو قتل کرنے اور اس کی بہن کو زخمی کرنے والے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پانچ اکتوبر 2022 کو چھپال نگر چوک میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے سترہ سالہ سمیر کو قتل کرنے اور اس کی بہن کو زخمی کرنے والے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بہنوئی شاہد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج تھا۔ سمیر کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والی اس کی بہن کا شوہر ہی اسکا قاتل نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ سمیر کا آپنے بہنوئی شاہد  کے ساتھ بہن کو ڈانٹنے کی وجہ سے معمولی لڑائی تھا۔ شاہد نے اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کی تو بیوی نے میکے بتایا اس بات پر سمیر نے اپنے بہنوئی شاہد کے ساتھ منہ ماری کی اسی کا بدلہ لینے کے لیے شاہد نے اپنے دو دوستوں طیب اور عبدالرحمن کو کراۓ پر حاصل کر کے  اس کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ قاتلوں کی فائرنگ سے سمیر قتل ہوا جبکہ اس کی بہن صائمہ زخمی ہو گئی تھی۔ پولیس نے تمام تر کارروائی مخبری اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کی اور قاتلوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار دونوں ملزموں نے دوران تفتیش ساری حقیقت کھول دی جبکہ تیسرا ملزم بہنوئی شاہد ضمانت پر ہے۔

مزیدخبریں