فضائی کمپنیوں کا 1 لاکھ روپے تک فکس ٹیکس لگانے کا مطالبہ

Feb 16, 2023 | 11:18 AM

ایک نیوز: فضائی کمپنیوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کیلئے 1 لاکھ روپے تک فکس ٹیکس عائد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا  اجلاس منعقد ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ ائیر لائن کمپنیوں نے کمیٹی کو درخواست لکھی ہے۔ ائیر لائن کمپنیوں نے فکس ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔ فضائی کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ یا کینیڈا کیلئے ایک لاکھ فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے بھی فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس بل پر بات کریں لیکن عوام پر بوجھ پڑے گا۔ یہ بل 170 ارب روپے کا نہیں ہے بلکہ 510 ارب روپے کا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے واضح کہا کہ میں اس بجٹ کو اپنی پارٹی کے توسط سے مسترد کرتا ہوں۔ حکومت نے اس بل کو منظور کرالینا ہے لیکن اس سے تباہی ہوگی۔ شرح سود کو 2 فیصد کم کریں تو آپ کو یہ رقم مل جائیگی۔ ایک آٹے کی بوری بھارت سے سمگل نہیں ہوئی۔ وہاں آٹے کا ریٹ کم ہے یہاں زیادہ ہے لیکن ان کا قانون سخت ہے۔ اس لئے وہاں سے سمگلنگ نہیں ہوسکتی۔ چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 جون 2023  تک 170 ارب روپے اکھٹے کرنے ہیں۔ ساڑھے چار ماہ میں یہ ٹیکس اکھٹا کرنا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ کو آنے والے دنوں میں مزید مشکلات ہوں گی۔ گیس، بجلی، پٹرول مہنگا ہوگیا ہے۔ امپورٹڈ آئٹمز پر پابندی عائد کی جائے۔ سمگلنگ کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

مزیدخبریں