میر حمزہ پی ایس ایل سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

میر حمزہ پی ایس ایل سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کے دوران انجرڈ ہونے والے کراچی کنگز کے کھلاڑی  میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں فریکچر ہونے کے باعث انجرڈ ہوئے تھے۔میچ کے بعد میر حمزہ کو اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا اور اسکین رپورٹ کے بعد میر حمزہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

میر حمزہ کی انجری کی تصدیق کے بعد کراچی کنگز انتظامیہ کی جانب سے میر حمزہ کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئےہیں۔  ملتان سلطانز نےدھانی کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں شاہنواز دھانی کی جگہ ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے تھے۔آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں وارم اپ کے دوران ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ملتان سلطانز نے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کی تھی، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گا۔