منیبہ علی نےورلڈ کپ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی

Feb 16, 2023 | 10:02 AM

ایک نیوز: وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔منیبہ علی کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور  مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

مزیدخبریں