ایک نیوز: وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔منیبہ علی کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
HISTORIC! ????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2023
???? Muneeba Ali becomes the first-ever Pakistan batter to score a century in Women's T20 World Cups & T20 Internationals! #T20WorldCup #BackOurGirls #PAKvIRE pic.twitter.com/b0P6ZcDU31
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ بھی کھول لیا ہے۔ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔