کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلرپی ایس ایل سے باہر

Feb 16, 2023 | 09:27 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کنگز کو اسلام آباد کیخلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میر حمزہ پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔ فاسٹ بولر کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے حمزہ میر پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روزمیچ کے بعد میر حمزہ کو اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا تھا اور اسکین رپورٹ کے بعد میر حمزہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔کراچی کنگز انتظامیہ میر حمزہ کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئےہیں۔  ملتان سلطانز نےدھانی کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں شاہنواز دھانی کی جگہ ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے تھے۔آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں وارم اپ کے دوران ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ملتان سلطانز نے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کی تھی، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

جوش لٹل نے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی جانب سے نیوزی لیںد کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

مزیدخبریں