ایک نیوز: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 890کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.63 فیصد رہی ہے، مزید برآں 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔