ایک نیوز: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔ قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں پھر گیس کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 113فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔گھریلوصارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس16تا113فیصد مہنگی کردی گئی۔گھریلوصارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12کیٹگریزمیں تقسیم کردیاگیا۔گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری2023سے ہوگا ۔
ماہانہ 100یونٹ والے گیس صارفین کیلئے گیس 100روپے فی ایم ایم بی ٹی مہنگی کی گئی۔150یونٹ والے گھریلوصارفین کیلئے گیس 47روپے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کی گئی۔گیس صارفین پر310ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیاگیا۔