جمائما نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیئے

Feb 16, 2023 | 00:08 AM

 ایک نیوز : سابق  وزیراعظم عمران خان کی سابقہ  اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیئے۔
گزشتہ روز جمائما کی   فلم "What’s Love Got to Do with It"  کا  لندن میں پریمیئر ہوا جس کے  ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

 جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور  وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے  جلد پاکستان جانے کے   ارادے کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں