کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔
بلاول زرداری کا کہنا ہےکہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی رکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔
انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت میں شامل اگر کسی کو پاکستانی عوام سے رتی برابر بھی ہمدردی ہے، تو خان صاحب کو سمجھائیں۔
پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہےکہ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، اس حکومت کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے اور 8 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 روپے اور56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔