عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کو ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے، بیرسٹر سیف 

Dec 16, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز: ترجمان کے پی کے حکومت  بیرسٹر ڈاکٹر  سیف نے کہاہے کہ عدالتی حکم کے باوجو د وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے۔  

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پو ر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے منع کرنے پر بیرسٹر سیف نے کہا   کہ  صوبے کے ایک چیف ایگزیکٹیو کو ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل نے بتایا کہ  آپ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے، صوبے کے وزیراعلی کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے، عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا کو ملاقات سے منع کرنا توہین عدالت ہے، عدالت کی حکم عدولی پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ 

انہوں نے کہا 26 ویں ترمیم کے بعد جعلی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے، جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے، علی امین گنڈاپور فارم 45 کے وزیراعلی ہے مریم نواز کی طرح جعلی فارم 47 کے وزیراعلی نہیں ہے، فارم 47 کی جعلی وزیر اعلی کے حکم پر کیسے فارم 45 کے وزیراعلی کی تضحیک کی جارہی ہے ۔  

مزیدخبریں