ایک نیوز: کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1867 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پی ایس ایکس میں زبردست تیزی ، کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 681 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1867 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 477 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،246 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 194 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،بازار میں 1 ارب 47 کروڑ 6 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، اسٹاک مارکیٹ میں 66 ارب 62 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116,681 جبکہ کم ترین سطح 115,345 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278روپے 12پیسے سے بڑھ کر 278روپے 17پیسے پر بند ہوا۔