شاہد خاقان عباسی نے26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 

شاہد خاقان عباسی نے26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 
کیپشن: Shahid Khaqan Abbasi challenged the 26th constitutional amendment in the Sindh High Court

ایک نیوز:سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
درخواست  میں کہا گیا ہے کہ درخواست کےفیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنےسے روکاجائے، ہائیکورٹس میں نئےججز کی تقرری بھی روکی جائے، 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
 درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی نے درخواست بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سےدائر کی ہے۔
 درخواست میں وفاقی حکومت سندھ حکومت ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔