ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعویٰ میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی،ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں ،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔