پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آغاز پرزبردست تیزی ،1322پوائنٹس کا اضافہ

Dec 16, 2024 | 10:10 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر ٹریڈ ہو رہا ہے،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 1322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 624 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں  5ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی نئی بلندی تک پہنچا  تھا، گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 5248 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا،مارکیٹ1لاکھ 14 ہزار301پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    

مزیدخبریں