ایک نیوز : عام انتخابات پر اثرانداز ہونے کے پیش نظرنگران وزراکو ہٹانے کےکیس کی سماعت 19دسمبر کو ہوگی ۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نگران وزرا اور مشیر احد چیمہ ،فوادحسن فواد سابق حکومت کا بھی حصہ رہے ہیں۔آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ان افراد کانگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔ شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ ان افراد کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزراء کے کیس میں وزیراعظم کو بھی درخواست گزار ایڈووکیٹ عزیزالدین کی استدعا پر نوٹس جاری کیاگیا ہے۔