ویب ڈیسک :قومی ویمنزٹیم کیلئے بری خبر، ندا ڈار نیوزی لینڈتیسرےون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوئیں۔
ندا ڈار، جو 11 دسمبر کو کوئنزٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے میدان سےباہرچلی گئیں تھیں، وہ کنکشن کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہیگلے اوول میں ہونے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئی تھیں۔
آج شام ڈاکٹر اور ٹیم فزیو کی طرف سے معائنہ کے بعد آل راؤنڈر ندا ڈار کی طبیعت میں پچھلے دو دنوں سے کافی بہتری آئی ہے۔ تاہم کھلاڑی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ندا ڈار کو مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس لیے وہ دورے کے آخری میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
کپتان ندا ڈار کی غیر موجودگی میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔