پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ کے چرچے

پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ کے چرچے
کیپشن: پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ کے چرچے

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی۔
شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور، رنبیر سنگھ  اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب صارفین نے پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔
ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے “فلم اپڈیٹس” نے اعلان کیا کہ “فلم ‘کِلرز آف دی فلاور مون’ کی اداکارہ للی گلیڈسٹون  کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔